اوورٹائم کمپنی یا کفیل کے مطالبہ پر کیا جائے، الحمادی
دبئی: دبئی کی وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ کمپنی کے مطالبے کے بغیر ڈیوٹی اوقات سے زیادہ کام کرنے والے کارکن کو اوورٹائم کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں۔وزارت کے ترجمان محمد مبارک الحمادی نے کہا ہے کہ اگر کمپنی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اوورٹائم دینے کی ضرورت نہیں تو اضافی اوقات میں ڈیوٹی دینے والا کاکارکن اوورٹائم کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔ اوورٹائم اس وقت دیا جائے گا جب کمپنی یا کفیل کارکن سے اضافی ڈیوٹی انجام دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔دوسری طرف کمپنی یا کفیل کے پاس اگر کام نہیں تو تب بھی کارکن کو وقت پر اس کی تنخواہ دینا ضروری ہے۔