لندن .... مریض اسپتال میں بیماری کا علاج کرانے آتا ہے مگر بعض مرتبہ یہ بھی ہوا ہے کہ وہ کسی اور نئی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے اور یہ نئی بیماری اسے اسپتال سے لگتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت والا کیمرہ تیار کرلیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کریگا کہ اسپتال کے عملے نے آپریشن کرنے یا مریض سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئے یا نہیں۔ اسکا مقصد انفیکشن سے بچنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپتال میں اگر 25مریض ہونگے تو ان میں سے ایک ضرور ایسے انفیکشن کا شکار ہوگا جو اسے اسپتال میں علاج کے دوران لگا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اسپتال کے عملے اور مریضوں کی صورتحال دیکھ کر انہیں اس امر کا اندازہ ہوا کہ کیوں اس طرح کے انفیکشن پھیلتے ہیں۔ اسی سے نمٹنے کیلئے انہوں نے ایسا کیمرہ واش روم میں لگادیا ہے جس سے پتہ چلایا جاسکے گا کہ آیا عملے نے ہاتھ دھوئے ۔ یہ سسٹم انکی نقل و حرکت پر بھی نظررکھے گا۔