Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، ایک اور نظر ثانی اپیل دائر

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ کیس کے فیصلے کے خلاف ایک اور نظر ثانی اپیل دائرکردی۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواستوں میں ایف زیڈ ای کا کوئی تذکرہ ہی نہیں تھا مگر اس کی بنیاد پر نااہل کیا گیا۔اِنکم ٹیکس قانون کے مطابق تنخواہ وہی ہے جو وصول کی گئی ہو۔ایف زیڈ ای کی تنخواہ قابل وصول تسلیم کر لی جائے تو بھی نا اہلی نہیں بنتی۔ تنخواہ نہ لینا غلطی تو قرار دی جا سکی ہے، اسے بے ایمانی نہیں کہاجا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں فیصلے کا حکم کیس پر اثرانداز ہو گا۔ قانون ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتا۔عدالتی احکامات شفاف ٹرائل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

 

شیئر: