Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیت کو وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سزا سنائی جائیگی

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت کو پیر کو 28اگست کو وڈیو کانفرنسگ کے ذریعے سزا سنائی جائیگی۔ مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے اسے جنسی استحصال کے معاملے میں قصور وار قراردیا تھا۔ ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بی ایس سندھو نے صحافیوں کوبتایا کہ گرمیت کو پیر کو پنچکولہ کی عدالت میں پیش نہیں کیا جائیگا بلکہ روہتک جیل میں یا ضلعی عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے جہاں وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی عدالت فیصلہ سنائے گی۔

شیئر: