لاہور...سابق وفاقی وزیر خالد کھرل اتوار کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے ۔خالد کھرل ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ 2011 میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تاہم 2013 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ انہیں آبائی علاقے کمالیہ میں سپردِ خاک کیاجائےگا۔