Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی کی بیماری نے ڈاکٹروں کو چکرا دیا

 ساؤتھ کیرولینا.....  2ہفتے قبل یہاں پیدا ہونے والی ایک بچی کی حالت اتنی عجیب و غریب ہوگئی ہے کہ اسے ’’طبی اسرار‘‘ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس ننھی سی بچی کے دماغ میں ایک ایسی قسم کی رسولی نظر آئی ہے جو اس سے قبل ڈاکٹروں نے کبھی دیکھی اور نہ ہی اسکے بارے میں میڈیکل کی کتابوں میں تذکرہ ملتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ فیتھ رچ برگ نامی بچی 12اگست کو پیدا ہوئی تھی اور پیدائش سے قبل ہی ڈاکٹروں نے اسکے دماغ کے غیر معمولی ورم کی نشاندہی کردی تھی۔ ایڈیسن فیتھربرگ چونکہ وقت سے پہلے پیدا ہوگئی تھی مگر ڈاکٹر اس بات پر حیران تھے کہ بچی کے دماغ میں جو رطوبت قدرتی طور پر موجود رہتی ہے وہ اس حالت میں نہیں جیسی ہونی چاہئے چنانچہ ڈاکٹروں نے اس کی ولادت سے قبل اسکے والدین کو بتا دیا تھا کہ پیدا ہونے والی بچی ہیڈرو سیفلس بیماری میں مبتلا ہے تاہم بچی کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اس دماغی رسولی کو کیا نام دیں اور علاج کس طرح کریں۔ بچی کی حالت کے بارے میں خبر میڈیا پر جاری ہوگئی مگر ابھی تک کسی ڈاکٹر یا اسپتال سے اس بارے میں علاج کی تجویز سامنے نہیں آئی ۔ یہ بچی حمل کے 33ویں ہفتے میں پیدا ہوئی تھی مگر سر کا حجم اتنا بڑاتھا کہ جیسے وہ 39ویں ہفتے میں پیدا ہوئی ہو۔ واضح ہو کہ بچی کی ماں بھی ایک خاص قسم کی گٹھیا کی بیماری میں مبتلا ہے۔ پیدائش کے وقت اس عجیب و غریب بچی کا وزن 4پائونڈ اور لمبائی صرف 17انچ تھی۔

شیئر: