Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کارروائیاں،2دہشت گرد ہلاک

  راولپنڈی ... بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 2 سہولت کار پکڑے گئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جار ی ہے۔ بلوچستان میں ایف سی نے کاہان،ڈیرہ بگٹی اور اوچ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال4ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ دہشت گرد تربت میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ۔گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

 

شیئر: