سینیٹر سحر کامران کی والدہ انتقال کر گئیں ، تدفین آج ہو گی
جدہ ( اسٹاف رپورٹر ) سینیٹر سحرکامران کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں ۔ تدفین آج اسلام آباد میں ہو گی ۔ اردونیوز کے ایڈیٹر انچیف طارق مشخص اور اسٹا ف نے سینیٹر سحر کامران سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے متوفیہ کے بلندی ٔدرجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سحر کامران ان دنوں پاکستان میں ہیں ۔متوفیہ کچھ دنوں سے علیل تھیں۔ انکی تدفین بحریہ کے قبرستان فیز 2 میں ہوگی ۔ ان کی عمر 73برس تھی۔کچھ عرصہ سے معمولی علیل تھیں۔ قارئین اردونیوز سے متوفیہ کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست ہے ۔