Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اور اینڈرائڈ پر ہیکرز کے حملوں میں اضافہ

واشنگٹن .....میک کمپیوٹر کی ہیکنگ میں گزشتہ ایک سال کے دوران 230فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محققین نے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ انتہائی پریشان کن ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2018ءمیں ان کی ہیکنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اینڈرائڈ کی ڈیوائسز پر ہیکرز کے حملے بھی بڑھ گئے ہیں۔2017ءکی دوسری ششماہی میں اس طرح کے حملوں کی تعداد100 فیصد بڑھی ہے جبکہ اس سال کی پہلی ششماہی میں اینڈرائڈ پر ہیکرز کے حملے 138فیصد بڑھے۔ رپورٹ کے مطابق میک کی اشیاءپر ہیکرز کے حملے بڑھتے جارہے ہیں حالانکہ ماضی میں یہ کمپیوٹر انتہائی محفوظ تصور کئے جاتے تھے۔محققین نے کہا کہ ہیکرز کےلئے یہ انتہائی آسان ہدف بن چکے ہیں اگرچہ ہیکرز مختلف طریقے سے ان کمپیوٹرز اور اینڈرائڈ پر حملے کررہے ہیں جس سے خود میک کے حکام پریشان ہیں۔

شیئر: