Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمن کیلئے 3ہزار رضاکار تیار

مکہ مکرمہ..... سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے ”مدد گار بنو“ پروگرام کے زیر عنوان حج موسم 1438ھ کے دوران رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والوں کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ضیوف الرحمن کی خدمت کےلئے آگے آئیں ۔ اس اپیل پر لبیک کہتے ہوئے 3ہزار سے زیادہ رضاکار خواتین اور نوجوانوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔ ڈاکٹر بنتن نے کہا کہ خوشی کا مقام ہے کہ 18سے 40برس عمر کے شہریوں نے ضیوف الرحمن کےلئے رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والوں میں اپنے نام درج کرائے ہیں، ان میں 62فیصد مرد ہیں۔
 

شیئر: