اسلام آباد...حدیبیہ مل کیس میں نیب کی جانب سے اپیل دائر نہ کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اپیل دائرنہ کئے جانے کی صورت میں چیئرمین اور پراسیکیوٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے21 جولائی کو ایک ہفتے میں اپیل دائرکرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل غیرجانبدارانہ کام کے پابند ہیں۔ درخواست میں کہا گیاکہ چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے زیر اثر ہیں۔ اپیل دائر نہ کرکے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیداکی جارہی ہیں۔