Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران کے حل کیلئے کویت کےساتھ ہیں،روس

کویت..... کویتی وزیرخارجہ نے بتایا ہے کہ روس انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک اور قطر کے درمیان بحران حل کرانے کیلئے کویتی ثالثی کا حامی ہے۔ روس اس سلسلے میں کسی کے ساتھ دوڑمیں شامل نہیں۔ انہوں نے کویت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روس خلیج کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے ہوئے ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کویتی ثالثی موثر ثابت ہوگی۔ ہرایک کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ہم بھی تمام فریقوں کیلئے قابل قبول طریقے سے مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد سے پیر کو قصر السیف میں روسی وزیرخارجہ نے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر کویتی وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ پروگرام کے مطابق روسی وزیر خارجہ کویت کے بعد امارات او رقطر بھی جائیںگے۔

شیئر: