Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی حکام نے مملکت کےخلاف سیٹلائٹ چینل کا پروگرام ناکام بنا دیا

کویت..... کویتی حکام نے ایک بنگلے کے تہ خانے سے "الجزیرہ العربیہ"نامی سیٹلائٹ چینل کے اجراء کا پروگرام بروقت کارروائی کر کے افتتاح سے قبل ہی ناکام بنا دیا۔ کویتی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ چینل خلیجی ممالک کے معاملات میں عموماً اور سعودی عرب کے اندرونی امور میں خصوصاً مداخلت کیلئے شروع کیا جار ہاتھا۔ اس میں کویت کی ایک معروف شخصیت کا ملوث ہونا پایا گیا ہے۔ کویتی وزارت اطلاعات کے ترجمان محمد العواش نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ پبلک پراسیکیوشن کو اجازت دے کر بنگلے پر چھاپہ مارا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران بنگلے میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آئی تو تہ خانے کا معائنہ کیا گیا جہاں سیٹلائٹ چینل کیلئے مطلوب تمام آلات موجود تھے۔ تمام آلات ضبط کر لئے گئے۔ 
 

شیئر: