Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولاکھ 40 ہزار ریال میں اب تک کا مہنگا باز فروخت

’باز پر بولی کا آغاز ایک لاکھ ریال میں ہوا اور اور دو لاکھ 40 ہزار ریال میں بولی بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں نیلامی جاری ہے جہاں اتوار اورپیر کی درمیانی شب اب تک کا مہنگا ترین بازدو لاکھ 40 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ باز پر بولی کا آغاز ایک لاکھ ریال میں ہوا اور اور دو لاکھ 40 ہزار ریال میں بولی بند ہوئی۔
خیال رہے کہ فالکن کلب کے تحت بازوں کی نمائش اور نیلامی جاری رہتی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی شرکت کرتے ہیں۔
فالکن کی نیلامی میں مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارم بھی شریک ہوتے ہیں۔
فالکن فروخت کرنے کے خواہشمندوں کو کلب کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ خریدنے والے کو باز کی ملکیت کا سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
فالکن کی نیلامی کلب کے سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: