Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخم جلد مندمل کرنے کیلئے پرسکون رہئیے

لندن ..... برطانوی ماہرین نفسیات نے تکلیف پر اذیت کے وقت انسانی رویے کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ پیش کی ہے کہ جو لوگ چوٹ لگنے یا دوسری تکلیف کی وجہ سے چیخ پکار شروع کر دیتے ہیں ان کی تکلیف میں کوئی کمی نہیں ہوتی بلکہ تکلیف کی شدت بڑھتی ہی رہتی ہے ۔ پرسکون رہنے والے افراد کا زخم بھی جلد مندمل ہو جاتا ہے اور لگی ہوئی چوٹ بھی رفتہ رفتہ با آسانی معدوم ہوجاتی ہے ۔ ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ تکلیف کی حالت میں مسکن گولیاں استعمال کرنے کا رواج بہت پرانا ہو چکا ہے۔ اب وقت بدل گیا ہے اور لوگوں میں تکلیف برداشت کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ گئی ہے ۔ یہ تحقیقی رپورٹ کیلے اور سینٹرل لنکا شائر کی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے ۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اگر آپ کے دائیں ہاتھ میں چوٹ لگ جائے تو اس سے فوری آرام کی صورت یہ ہے کہ آپ انتہائی یخ بستہ پانی میں بایاں ہاتھ ڈال دیں ۔ اس سے آرام بھی ملے گا اور زخم لگا ہے تو وہ بھی جلد مندمل ہو جائےگا ۔ جانوروں پر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے اور اسے انسانوں پر بھی آزمایا جا سکتا ہے ۔ 

شیئر: