Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیاکا پیدل حاجی مملکت پہنچ گیا

مکہ مکرمہ ..... انڈونیشیا کا ایک نوجوان جاوا سے پیدل روانہ ہوکر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ اس نے 9ہزار کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔74سالہ انڈونیشی شہری سیوفانی سولیشن نے بتایا کہ اسکا بیٹا بڑا با عزم ہے ۔ جب بھی کسی کام کا ارادہ کرلیتا ہے تو اسے مکمل کرکے ہی دم لیتا ہے، بڑا مخلص ہے۔ اس نے ایمانی جذبے سے پیدل چل کر سفر حج کا پروگرام ایک برس قبل بنایا تھا سرخرو ہوگیا۔ وہ روزانہ 15کلو میٹر پیدل چلتا رہا۔ انڈونیشی عازم حج کے ہمراہ سفری بیگ، قرآن کریم کا ایک نسخہ، 2شرٹس،2پاجامے ،جوتے، 12موزے،خیمہ، موبائل کی بیٹری، انڈونیشی پرچم، جی پی ایس اور 850سعودی ریال کے مساوی 30لاکھ انڈونیشی روپے تھے۔
 

شیئر: