جیا بچن نے مداح کو تھپڑ رسید کر دیا
بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ جیا بچن نے اپنے ایک مداح کو تھپڑ رسید کر دیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق جیا بچن کار میں سوار ہونے کے لئے جا رہی تھیں کہ ایک مداح نے ان کے راستے میں کھڑے ہو کر مسلسل ان کی تصاویر اتارنا شروع کر دیں۔وہ انہیں ان کی گاڑی میں بیٹھنے ہی نہیں دے رہا تھا جس پر اداکارہ برہم ہو گئیں اور انہوں نے اسے تھپڑ رسید کردیا۔اداکار ہ اس سے قبل ایک اورتقریب میں ایک شخص پر برہم ہوگئی تھیں جو مسلسل ان کی تصاویر بنا رہا تھا۔