Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی شہید کا باپ حج کرانے پرشاہ سلمان کا شکر گزار

مکہ مکرمہ .....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں حج کرنے والا 70سالہ سوڈانی فضل اللہ عمر اپنے اکلوتے بیٹے ”النورین“ سے محروم ہونے پر بھی اللہ کا شکر گزار ہے۔ فضل اللہ کا کہناہے کہ بیٹا والدین کا اطاعت شعار تھا۔ثانوی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ میری مجبوری دیکھ کر تعلیم ترک کرکے فوج میں داخل ہوگیا تھا اور اپنی بہنوں سمیت پورے گھر کے اخراجات اٹھا رہا تھا۔ اس نے 17برس تک فوج میں کام کیا۔ حوثیوں کےخلاف جنگ میں اتحادیوں کیساتھ شریک تھا۔ ہفتے میں ایک بار ہم سے رابطہ کیا کرتا تھا۔21رمضان کو فون کرکے کہا تھا کہ ابو !اس سال آپ حج پر جائیںگے۔ اگلے دن قریہ کے سربراہ نے رابطہ کرکے بتایا کہ مبارک ہو آپ کا بیٹا شہید ہوگیا ہے۔ فضل اللہ عمر نے جو صبر و تحمل کی روشن مثال ہے بتایا کہ اسکے بیٹے نے اپنی پوری زندگی سوڈان میں گزاری۔ جازان میں جام شہادت نوش کیا اور جنت البقیع میں دفنایاگیا۔ فضل اللہ عمر نے حج کا موقع عطا کرنے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: