Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں سعودی مصنوعات کی نمائش کا دوسرا ایڈیشن

سعودی مصنوعات کی نمائش یکم فروری تک جاری رہے گی(فوٹو، ایس پی اے)
کویت میں سعودی مصنوعات کی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح نائب سفیر یحی القحطانی نے کیا۔ نمائش یکم فروری 2025 تک جاری رہے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق سعودی عرب کی مصنوعات کے حوالے کویت میں منعقد ہونے والی نمائش کے افتتاح کے موقع پر نائب سفیر نے کہا  مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف واضح ہیں جن میں نمائش کے اس دوسرے ایڈیشن کا انعقاد بھی ہے۔ نمائش کے ذریعے سعودی عرب کی قومی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانا اور اہلیان وطن کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔

 کویت میں ’میڈ ان سعودی‘ نمائش کا افتتاح نائب سفیر نے کیا(فوٹو، ایس پی اے)

نائب سفیر کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کے ذریعے سعودی کمپنیوں کے بارے میں کویتی کمپنیوں اہم معلومات ملیں گی جس سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے در کھلیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتی سیکرٹری تجارت و صنعت زیاد الناجم نے کہا سعودی مصنوعات کویتی مارکیٹ میں موجود ہیں ، انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ سعودی مصنوعات کی کویتی مارکیٹوں میں موجودگی دراصل دونوں ممالک کے مابین تعاون و بھروسے کی علامت  ہیں جو کویتی شہریوں کی ضرورتوں کے مطابق بھی ہیں۔

نمائش میں سعودی مصنوعات کا تعارف پیش کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

نمائش کی سی ای او ھند العونی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں تجارتی و صنعتی کارواں کے تبادلے اور فروغ کے لیے آج کا دن بے حد اہم ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ نمائش  سے مشترکہ اقتصادی ویژن کے اہداف کا حصول آسان ہو گا اور باہمی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئر: