Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامعلوم اثاثے معاملے میں رابڑی اور تیجسوی سے پوچھ گچھ

پٹنہ۔۔۔۔نامعلوم اثاثے معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے خاندان کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے آج اس معاملے میں بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کی۔ آر جے ڈی سربراہ کی 150سے زائد نامعلوم اثاثوں پر تحقیقاتی ایجنسی نے شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس  سوالنامے کی بنیاد پر ان سے پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے یہ پوچھ گچھ اس زمین کے بارے میں کی جس پرتجارتی سینٹر بنایا جارہاہے۔

شیئر: