Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب لاہور میں بھی واجد ضیاءکا بیان ریکارڈ

  لاہور... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا  بدھ کو لاہورمیں بھی نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے ۔ انہوں نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔ نیب لاہور نے واجد ضیا کو شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے بیرون ملک اثاثوں، رقوم کی منتقلی اور دیگر امور پر سوال نامہ ارسال کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق واجد ضیاءسے دستاویزات، ان کی صداقت اور دستاویزات کے ذرائع سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے۔گزشتہ روز راولپنڈی میں نیب حکام کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

 

شیئر: