Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام پاکستانی عازمین کو منی سے عرفات منتقل کیا جارہا ہے، حج مشن

عازمین کے قافلے آج دوپہر تک روانہ ہوتے رہے، خدام رہنمائی میں مصروف 
مکہ مکرمہ(جاوید راہو)منیٰ کے شاہ عبداللہ پل کے پاس دفتر امور حجاج پاکستان کے کیمپ آفس نے وزار ت حج وعمرہ کی ہدایت پر عازمین حج کے قافلے کو منیٰ سے عرفات روانہ کیا جارہا ہے ۔ عازمین کے قافلوں کی روانگی کا عمل بدھ کی شام سے شروع ہوا جو یوم عرفہ کو ظہر کی نماز تک جاری رہے گا۔دفتر امور حجاج پاکستان نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ساتھ چھتری اور پانی لازمی رکھیں۔ تمام مناسک کی ادائیگی نہایت احتیاط اور سکون سے کریں۔ کسی بھی موقع پر جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے ساتھی عازمین حج کو تکلیف پہنچے یا ملک کی بدنامی کا باعث ہو۔ واضح رہے کہ دفتر امور حجاج پاکستان کے کیمپ میںتمام اعلیٰ افسران انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔یہاں شعبہ گمشدگی و بازیابی، معلومات، شکایات، امراض و اموات، آئی ٹی سیل اور میڈیا سیل کام کر رہے ہیں۔تمام اہم چوکوں اور پلوں کے نیچے گلے میں سبز رومال ڈالے ،ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے خدام عازمین حج کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔ تمام اہم سڑکوںپر حجاج کی رہنمائی کیلئے بورڈ اور نقشے آویزاں کئے گئے۔

شیئر: