بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ”بابو موشائی بندوق باز“ جیسی چھوٹے بجٹ کی فلمیں کرنے میں مزا آتا ہے کیونکہ چھوٹا بجٹ ہونے کے باوجود اس میںان کا کردار بہت مضبوط اور منفرد ہے ۔ بطور اداکار انہیں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں روایتی ہیرو کا کردار ادا کرنا نہیں چاہتے کیونکہ ہیرو کا کردار مجھے مصنوعی لگتا ہے اس لئے چاہے سیریلز ہوں یا فلمیں ہوں ،وہ اچھا کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیسہ ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ اگر آپ باصلاحیت ہیں تو پیسہ خود آپ کے پیچھے آئے گا۔