Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام پر لینڈ اسکیپ تصاویر

اب انسٹا گرام پر لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ موڈ میں تصاویر ڈالی جا سکیں گی۔ انسٹا گرام پر اب تک صرف چوکور تصویر ڈالنا ہی ممکن تھا جس کی وجہ سے صارفین کو اکثر تصاویر کو چھوٹا کر کے پوسٹ کر نا پڑتا تھا تاہم اب انسٹا نے صارفین کے لئے یہ آسانی مہیا کر دی ہے کہ وہ تصویر کو اپنی مرضی کے فارمیٹ میں پوسٹ کر سکیں گے۔اس نئے فیچر میں صارف کو پہلے یہ تعین کرنا ہوگا کہ وہ تمام تصاویر لینڈ اسکیپ موڈ میں ڈالنا چاہتا ہے یا پورٹریٹ موڈ میں۔ ایک ہی البم میں تمام فارمیٹ کی تصاویر نہیں ڈالی جا سکیں گی، اسکے ساتھ ساتھ یک البم میں زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر پوسٹ کی جا سکیں گی۔
 
 

شیئر: