Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھماکہ خیز مواد سونگھنے والی کمپیوٹر چپ

ٹیکساس ....ٹیکنالوجی کے ماہر نے ایک ایسی کمپیوٹر چپ تیار کی ہے جو دھماکہ خیز مواد سونگھ سکتی ہے۔ یہ چپ چوہے کے نیورون سے تیار کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں مختلف ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی نظام مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ڈیوائس روبوٹ کے دماغ میں رکھ دی جائیگی جو بارود کی بو سونگھتا رہیگا اور یوں ایئرپورٹ حکام کو اس کے بارے میں خبر کرسکتا ہے۔ یہ ڈیوائس پہلی مرتبہ تیار کی گئی ہے اور یہ نہ صرف سانس لے سکتی بلکہ فضا میں بدبو بھی سونگھ سکتی ہے۔ نہ صرف کیمیاوی بلکہ بارودی اشیاءکو بھی سونگھ کر بتا سکتی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں یہ بھی خاصیت ہے کہ یہ انسان میں کینسر جیسی بیماری کا بھی پتہ دے سکتی ہے۔ آئندہ مسافروں کو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی قطار میں کھڑا رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ انکے قریب کھڑی ہوئی یہ ڈیوائس انکے بارے میں معلومات دیتی رہیگی۔ ڈیوائس میں مصنوعی ذہانت کا عنصر بھی شامل ہے۔

شیئر: