Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں 120 ملکوں کے 4 ہزار سے زیادہ متعتکفین کےلیے سہولتیں کیا ہیں؟

ذاتی سامان رکھنے کے لیے لاکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے 120 ممالک کے 4 ہزار سے زائد معتکفین کو مثالی خدمات پیش کی ہیں جس کا مقصد اعتکاف کرنے والوں کو مکمل سہولت فراہم کرنا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی کے 48 مقامات پر اعتکاف کرنے والوں کے لیے خصوصی کیبینز بنائے گئے ہیں۔
ان کیبنز میں ذاتی سامان رکھنے کے لیے لاکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔
اعتکاف کرنے والوں کی سحری اور افطاری کے بھی مثالی انتظامات کیے گئے ہیں علاوہ ازیں مختلف زبانوں میں دینی کتب بھی فراہم کی گئیں ہیں۔
معتکفین کے لیے مختلف زبانوں میں وڈیو آگاہی کے لیے سکرینز نصب ہیں جن پر وہ اپنی زبان میں دروس سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔
ادارہ امور حرمین کی جانب سے طبی ضرورت کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ اس مد میں خصوصی کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ہمہ وقت طبی عملہ اورادویات و آلات کے ساتھ موجود ہوتا۔
اعتکاف کے لیے بنائے گئے مخصوص ایریا میں جملہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

موبائل چارجنگ کے لیے خصوصی پورٹ ہر کیبن میں فراہم کیے گئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

کپڑے دھونے کے لیے مخصوص لانڈری بنائی گئی ہے جبکہ موبائل چارجنگ کے لیے خصوصی پورٹ ہر کیبن میں فراہم کیے گئے ہیں۔
افطار اورسحری کےلیے مخصوص کیبن میں بوفے کا بندوبست ہوتا ہے جو مغرب سے کچھ دیر قبل کھولا جاتا ہے اور سحری کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔
ادارہ امورحرمین اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ اعتکاف کے لیے فراہم کی گئی سہولتوں سے مستفیض ہوں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

 

شیئر: