جدہ ..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودنے عید الاضحی کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور عوام کو مبارک باد کے پیغامات ارسال کئے ہیں ۔ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ رب کریم سے دعا گو ہیں کہ وہ ہر ایک کے صالح اعمال کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور عالم اسلام کو مزید استحکام اورامن عطا فرمائے ۔ دریں اثناءاسلامی ممالک کی جانب سے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کے قائدین و عوام کو عید الاضحی کی مبارک کے پیغامات موصول ہوئے جن کے جواب میں مملکت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھی مبارک باد کے پیغامات ارسال کئے گئے ۔