23لاکھ52ہزار122فرزندان اسلام نے حج کیا
مکہ مکرمہ: محکمہ شماریات نے حجاج کی حتمی تعداد جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال 23لاکھ52ہزار122فرزندان اسلام نے حج کی سعادت حاصل کی۔بیرون ملک سے آنے والے حاجیوں کی تعداد17لاکھ52ہزار14رہی جبکہ اندرون ملک سے 6لاکھ108 افراد نے حج کیا۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے کل مردوں کی تعداد13لاکھ34ہزار80تھی جبکہ کل خواتین کی تعداد 10 لاکھ 18ہزار42رہی۔محکمہ شماریات کے اعلامیہ کے مطابق جی سی سی ممالک کے حجاج کی شرح1.85فیصد تھی، عرب ممالک کے حجاج 21.86فیصدتھے، ایشیائی کے حاجی59.49فیصدرہے،افریقی ممالک کے حاجیوں کی تعداد10.67فیصد تھی، یورپی حجاج 4.85فیصد تھے جبکہ شمالی اور جنوبی امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا کے حجاج 1.27فیصد رہے۔