وولٹا سائیکل ریس : گیارہویں مرحلہ کولمبیا کے میگول لوپز کے نام
میڈرڈ: وولٹا ریس کے گیارہویں مرحلے میں سائیکلسٹوں کو مختلف چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا۔ پھسلن والے ٹریک سائیکلسٹ کی صلاحیتوں کا بھرپور امتحان ثابت ہو ئے۔ شرکاء نے سطح سمندر سے 2120 میٹر بلند فنشنگ لائن عبور کرنے کے لئے خوب محنت کی ۔ کولمبیا کے میگول لوپز نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی۔ دسویں مرحلے میں اٹلی کے سائیکلسٹ میتاوترن تن نے اپنی مہارت کی دھاک بٹھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 3گھنٹے 34منٹ اور56سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ کرس فروم نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے وولٹا سائیکل ریس جیتنے کے امکانات روشن کر لئے ہیں۔ برطانوی لیجنڈ کو ریس میں ایک منٹ اور 19 سیکنڈ کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔