اللہ کا شکر ہے جس نے ضیوف الرحمن کی خدمت کے قابل بنایا، شاہ سلمان
منی: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ٹویٹر میں اپنے اکاؤنٹ میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے علاوہ امت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے اس ملک کو ضیوف الرحمن کی خدمت کے قابل بنایا۔اللہ تعالی حاجیوں کا حج قبول فرمائے۔