روزانہ 5 وقت کا کھانا صحت کیلئے ضروری نہیں
لندن .... برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس کے ڈاکٹر تقریباً15سال سے مریضوں کو یہ مشورہ دیتے آرہے تھے کہ اگر وہ چاق و چوبند اور تندرست رہنا چاہتے ہیں تو دن میں 5وقت کھانا کھائیں بھلے بعض اوقات کا کھنا زیادہ اور بعض میں کم ہو مگر اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے 75فیصد افراد نے دن میں5وقت کے کھانے کو پسند نہیں کیا۔ نتیجہ یہی نکلا کہ اکثریت کی نظر میں دن میں 3وقت کا کھانا کافی ہے۔ بھلے اسکی مقدار کسی کسی وقت زیادہ ہوجائے۔ بہتر یہ ہوگا کہ لوگ سبزیوں اور پھلوں کی جانب توجہ دیں کیونکہ سبزی اور پھلوں کے 3پیالے صحت مند رکھنے کیلئے کافی ہیں۔ واضح ہو کہ اس مسلمہ پیمانے کے تحت برطانیہ میں ایک پیالہ پھل یا سبزی زیادہ سے زیادہ 80گرام تک کا ہونا چاہئے۔ اسکا مطلب یہ کہ دن بھر میں 400گرام کھانا چاہئے لیکن اگر یہ کھانا غیرمرغن ہوا تو فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ یورپین سوسائٹی برائے امراض قلب کے ماہرین نے نئی تحقیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسکا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اب بھی سبزیوں اور پھلوں کی جانب زیادہ توجہ دیں۔