Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11سالہ بچی کا قتل

حاجی پور۔۔۔۔بہار کے ویشالی ضلع کے رادھے پور تھانہ کے علاقے میں 11سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کا وحشیانہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لگڑھا ٹولہ کے ایک گھر میں 3نوجوان اسلحہ کی نوک پرداخل ہوئے 11سالہ بچی کو زبردستی اٹھالے  گئے اور زیادتی کے بعد اس کو قتل کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ بچی کے گھروالوں نے تھانے میں نامزدرپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان متھلیش داس اور للن داس کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: