مشاعر مقدسہ ..... میٹرو ٹرین کے ذریعے 10 لاکھ حجاج کو آمد و رفت کی سہولت پہنچائی گئی ۔ سبق نیوز کے مطابق مشاعر مقدسہ میٹرو سروس کی وجہ سے حجاج کو آمد ورفت میں کافی سہولت ہوئی ۔ گزشتہ 2 دنوں میں 10 لاکھ حجاج کو عرفات ، مزدلفہ اور منیٰ پہنچایا گیا۔ میٹرو سروس کو کامیاب بنانے اور ازدحام کو کنٹرول کرنے کےلئے شہری دفاع، امن عامہ ، وزارت صحت ، بجلی کمپنی اور ہلال الاحمر کے ادارے پیش پیش تھے۔