والوج۔۔۔بجاج نگر علاقے میں رہزنی کی وارداتیں انجام دینے والے 3نابالغ رہزنوں کو ایم آوی ڈی سی تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 58ہزار روپے اور موبائل برآمد ہوئے۔ اطلاع کے مطابق بجاج نگر علاقے میں گزشتہ کئی روز سے موبائل چور دہشت پھیلائے ہوئے تھے۔صبح سیر کو جانے والے اور رات کو گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے ہاتھوں سے موبائل جھپٹنے کا طریقہ اختیار کیا ہوا تھا وہ بائک پر آتے اور پلک جھپکتے موبائل چھین کر نودوگیارہ ہوجاتے ۔ اس کے علاوہ گنجان علاقوں اور بھیڑ بھاڑ والی مارکیٹوں میں کارروائی کیا کرتے تھے۔ شہریوں نے شکایات ایم آئی ڈی سی پولیس تھانے میں درج کرائی جس پر سائبر سیل کے تعاون سے چوری کئے گئے موبائل کی لوکیشن معلوم کی گئی ۔پتہ چلا کہ موبائل شیوگاؤں علاقے میں ہیں، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے 3نابالغ رہزنوں کو گرفتار کرلیا۔تینوں کو چوروں کو اطفال اصلاح خانے بھیج دیا گیا۔