اسلام آباد...موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی کا چالان ہوگیا۔موٹر وے پر گاڑی کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک لے جانے کی اجازت ہے تاہم اسپیکر ایاز صادق کی گاڑی موٹر وے پر سفر کے دوران جیسے ہی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچی تو موٹر وے پولیس کے اسپیڈ راڈار پر آ گئی۔ ٹریفک وارڈن نے اسپیکر کا 1250 روپے کا چالان کاٹ دیا۔