Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کمپنی الجزیرہ کا طیارہ حادثے کا شکار

کویت.... کویت کی الجزیرہ ائیرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ ائیربس A-320کا انجن ریاض سے کویت واپس آتے ہوئے انجانی شئے سے ٹکرا گیا۔ طیارہ معمول کی مطابق لینڈ کر گیا۔ تمام مسافر صحت و سلامتی کے ساتھ اتر گئے۔ طیارے کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کا ایک انجن متاثر ہوا ہے۔ اب اس کی مرمت کی جا رہی ہے۔ کویتی محکمہ ہوابازی نے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ 
 

شیئر: