Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

300مکی نوجوانوں کی حجاج کیلئے خدمات

مکہ مکرمہ ..... " مکی نوجوان آپکی خدمت میں " نامی فلاحی پروگرام کے تحت 300رضا کار وں نے ضرورت مند حجاج کو وہیل چیئر پر طواف اور سعی کرانے کی خدمات انجام دیں ۔ پروگرام کے ڈائریکٹر سعود الرحیلی نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ سیکڑوں نوجوانوں نے خود کو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات ضیوف الرحمان کےلئے مختص کی ہیں جس میں وہ ضرورت مند اور بیمار ضیوف الرحمان کو حرم شریف میں وہیل چیئرپر خدمات انجام دیں ۔ واضح رہے فلاحی پروگرام کے تحت 500 رضاکاروں نے اپنا اندارج کروایا ہے جو حج سیز ن کے آعاز سے ضیوف الرحمان کی خدمت کر رہے ہیں ۔ رضاکاروں کی ڈیوٹی مختلف اوقات میں لگائی جاتی ہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رہے ۔ فلاحی پروگرام گزشتہ 12 برس سے جاری ہے اس دوران اب تک 90 لاکھ حجاج اور معتمرین اس خدمت سے استفادہ کر چکے ہیں ۔ 

شیئر: