Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے پاﺅں سکڑ کر چھوٹے ہوگئے

لندن...... 29سالہ ایک خاتون کے پاﺅں سکڑنے لگے۔ وہ ایسی بیماری کا شکار ہے جس کے نتیجے میں اب تک اسکے جوڑوں کے14 آپریشن ہوچکے ہیں۔ مسز ارل پارک ماضی میں 6نمبر کا جوتا پہنا کرتی تھی لیکن اب 5نمبر کا جوتا انکے پاﺅں میں آتا ہے ۔ بیٹے کی پیدائش کے وقت انکے کولہوں کے 4مرتبہ آپریشن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے جب اپنے پاﺅں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو دیکھنے والوں نے ان سے کہا کہ وہ کسی مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹروں نے انکے مرض کی تشخیص کی او رکہا کہ یہ مرض کروڑوں میں کسی ایک کو ہوتا ہے۔ متاثرہ خاتون کیلئے اب چلنا پھرنا بھی مشکل ہوچکا ہے او روہ اپنی 6سالہ بیٹے کی درست طریقے سے دیکھ بھال بھی نہیں کرپاتیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں رگوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ انکا موروثی مسئلہ ہے۔مسز ارل پارک کا کہنا ہے کہ انکی ٹانگیں مڑنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ انکے پاﺅں کا انگوٹھا اور انگلیاں مڑ گئی ہیں۔ مرض کی تشخیص ہونے کے بعد خاتون نے کہا کہ مجھے کچھ اطمینان ملا لیکن ابھی تک علاج تسلی بخش نہیں۔ کئی مہینوں تک تو میں وہیل چیئر پر رہی۔ میں نے ایک موبیلٹی اسکوٹر خریدی ہے تاکہ چلنا پھرنا نہ ہوسکے۔ زیادہ چلنے سے بھی میں تھک جاتی ہوں۔
 

شیئر: