Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی چینل کے نمائندے کو میچ کی کوریج سے نہیں روکا

جدہ: سعودی فٹبال لیگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور جاپان کے درمیان ہونےوالے میچ کی کوریج سے کسی بھی چینل کے نمائندے کو نہیں روکا گیا۔ قطری اسپورٹس چینل کے نمائندے کا دعوی بے بنیا دہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بی این اسپورٹس چینل کا نمائندہ جان بوجھ کر بار بار ان مقامات کی طرف جاتا رہا جہاں عام افراد کے جانے پر پابندی ہے۔ انتظامیہ اسے بار بار درخواست کرتی رہی کہ ان جگہوں پر جانا منع ہے مگر وہ انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود ہدایات کی خلاف ورزی پر اصرار کرتا رہا۔اس صورتحال میں انتظامیہ نے بی این اسپورٹس کے نمائندے کے وہی کچھ کیا جو ضوابط کے تحت ہے۔ 
 

شیئر: