پی سی بی کا کھلاڑیوں کے دستخط والے بیٹ نیلام کرنے کا اعلان
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایدھی فاونڈیشن کی مدد کیلئے عظیم کھلاڑیوں اور اسٹارز کے دستخط کے حامل کرکٹ بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جن سے حاصل ہونےوالی آمدنی ایدھی فاونڈیشن کو دی جائےگی۔ان میں سے ایک بیٹ پر پی ایس ایل 2017 ءکے تمام پانچوں کپتانوں برینڈن میک کولم، مصباح الحق، کمار سنگاکارا، سرفراز احمد اور ڈیرن سامی کے دستخط ہیں۔ دوسرے بلے پر رواں سال لیگ کی افتتا حی تقریب کے میزبان اور اس کے اسٹارز جیسے علی ظفر، فہد مصطفی، رمیز راجہ اور شہزاد رائے کے دستخط ہیں۔ بلوں کی نیلامی کا اختتام 12 ستمبر کو ہو گا اور فاتحین کا اعلان 14 ستمبر کو پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا جائےگا۔پی سی بی نے نیلامی کے حقوق معروف شخصیات کے آٹو گراف حاصل کرنے کیلئے مشہور کمپنی ’ٹائٹن‘ کو دیے ہیں۔