Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا سر منڈواکر حکومت کیخلاف احتجاج

     آسام۔۔۔۔۔۔ ریاست آسام میں خواتین کی ایک تنظیم سوادھن ناری شکتی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے گوہاٹی میں احتجاج کرتے ہوئے ریاست بھرمیں خواتین کو تحفظ اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں100خواتین شریک ہوئیں جن میں سے 3نے اپنے سر منڈا کر خواتین پر مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور انہیں بی جے پی کو ووٹ دینے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کی حکومت کو منتخب کرنا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اسی وجہ سے وہ احتجاج کر رہی ہیں۔

شیئر: