منی لانڈرنگ کیس میں میسا کا فارم ہاؤس ضبط
نئی دہلی۔۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی ممبر پارلیمنٹ بیٹی میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیشن کمار کا جنوبی دہلی میں پالم علاقہ کے بجواسن میں واقع فارم ہاؤس ضبط کرلیا۔ ای ڈی نے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت کی ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ فارم ہاؤس میسرز میشیل پیکرز اینڈ پرنٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پرہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اسے 2008-09ء میں حوالہ کی رقم کے ذریعے 1.2کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے کچھ ماہ قبل میسا اور ان کے شوہر شیلیش کے نام سے رجسٹرڈ 3فارم ہاؤس میشیل پیکرزاینڈ پرنٹرز لمیٹڈ کے احاطے کی تلاشی لی تھی ۔