Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوڑا پہاڑحادثے کے خلاف ’’آپ ‘‘پارٹی کا مظاہرہ

نئی دہلی۔ ۔۔۔۔ دہلی کے غازی پور میں پیش آنیوالے والے حادثے میں ایم سی ڈی کی ناکامی کیخلاف دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کی رہائش پرعام پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں اور پارٹی کے کونسلرز نے مظاہرہ کیا۔انتخابات میں منوج تیواری نے دہلی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر دہلی کے عوام نے میونسپل الیکشن میں ووٹ دیکر منتخب کیا تو 100دن میں دہلی کو صاف کرکے دکھادینگے۔مظاہرین نے بی جے پی کو یاد دلایا کہ اگر بروقت غازی پورمیں بہترانتظامات کئے ہوتے تو واقعہ رونما نہ ہوتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوڑے کا پہاڑ نیچے آگرا جس میں 2افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: