Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجلینا جولی دوبارہ فلموں میں

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے دوبارہ فلموں کی جانب رجوع کر لیا ہے ۔کولوراڈو میں جاری ’ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول‘ میں اپنی ڈرامہ فلم ’فرسٹ دے کلڈ مائی فادر‘ کے پریمیئر کے موقع پر انجلینا جولی نے انکشاف کیا کہ وہ 2014 میں آنے والی فلم ’میلیفسنٹ‘ کے سیکوئل کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔مختلف انٹرٹینمینٹ اور شوبز نیوز ویب سائٹ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انجلینا جولی نے واضح کیا کہ ’میلیفسنٹ‘ کی ٹیم کے ساتھ ان کا کوئی معاہدہ نہیں تاہم فلم کی ٹیم اور وہ اس کے سیکوئل کے لئے کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ’میلیفسنٹ‘ میں انجلینا جولی نے ’قلوپطرہ‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: