Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک اور کار میں تصادم ،3ہلاک

بیڑ۔۔۔۔۔دھولیہ ، شولا پور ہائی وے پر رنجنی پھاٹا کے قریب رات 2بجے کار اور ٹرک کے مابین تصادم میں 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا۔ اطلاع کے مطابق گیورائی کے 4نوجوان کار سے اورنگ آباد جارہے تھے۔ اسی دوران اورنگ آباد سے بیڑ کی طرف تیزرفتاری سے آنیوالے ٹرک اور کار میں تصادم ہوگیا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوانوں کی لاشیں کارکی باڈی کاٹ کر باہر نکالی گئیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی  ۔

شیئر: