Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خان شیخاؤ پر کیمیائی حملہ شامی فضائیہ نے کیا تھا، اقوام متحدہ

    برسلز ۔۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر خان شیخاؤ میں اعصاب کو مفلوج کرنے والی گیس کا حملہ شامی فضائیہ نے کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی ایک تفتیشی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ  تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   شام کے عینی شاہدین، متاثرین اور امدادی کارکنوں سے کیے جانے والے متعدد انٹرویوز سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سارین گیس کے اس حملے میں شامی فوج ملوث ہے۔ 04  اپریل کو کیے جانے والے اس حملے میں 80  سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کیمیائی ہتیھاروں کے انسداد کے ادارے نے جون میں ہی تصدیق کر دی تھی کہ اس حملے میں سارین گیس کے استعمال کی گئی تھی۔

شیئر: