Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بیوی نے شادی ہال پہنچ کر شوہر کی دوسری شادی رکوا دی

    حیدرآباد - - - - - پہلی بیوی نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موقع پرپہنچ کر شوہر کی دوسری شادی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے دولہا کو حراست میں لے لیا۔گزشتہ شب یاقوت پورہ کے شان باغ فنکشن ہال میں یہ شادی ہورہی تھی تاہم اچانک اس خاتون اور ان کے رشتہ داروں نے وہاں پہنچ کر شادی رکوادی ۔خاتون نے شادی خانہ میں کافی ہنگامہ آرائی کی ۔ساجدہ بیگم نامی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجید علی سے اسکی محبت کی شادی 2010میں ہوئی تھی۔انکے2 بچے بھی ہیں تاہم ان کا شوہر ان کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری شادی رچارہا ہے ۔وہ ان کے بچوں کا حق دینے سے بھی انکار کر رہا ہے اور ان کے اخراجات بھی نہیں اٹھارہا اور وہ جھوٹ بول کر دوسری شادی کر رہا ہے۔ ساجدہ بیگم نے کہاکہ ان کا شوہر دوسری بھی محبت کی شادی رچا رہا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنتوش نگر پولیس وہاں پہنچی جس نے مجید کو حراست میں لے لیا۔

شیئر: