Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی حجاج کے الوداعی منظر نے رلا دیا

مکہ مکرمہ ..... حرم مکی سے رخصت ہوتے وقت چینی حجاج کی آہ و بکا اور گریہ آوزاری کے منظر نے ناظرین کو بھی رلا دیا۔ چینی حجاج خانہ کعبہ سے رخصت ہوتے وقت اپنا رخ خانہ خدا کی جانب کئے ہوئے تھے اور انکی پشت حرم شریف کے دروازوں کی جانب تھی۔شریعت میں گو اس کی کوئی اہمیت نہیں تاہم چینی حجاج کے ذہنوں میں یہ بات رچی بسی ہے کہ خانہ کعبہ کا احترام ہم سے یہی چاہتا ہے کہ ہم اس سے رخصت ہوتے وقت اسکی طرف پشت نہ کریں بلکہ اپنے چہرے ہی خانہ خدا کی جانب رکھیں کہ کاش رب العالمین ایک بارپھر ہمیں اپنے گھر کی زیارت کی توفیق و سعادت عطا کردے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر کی وڈیو کلپ نے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی ہے۔ ہزاروں افراد اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔بعض لوگوں نے مختلف تبصرے یہ کہہ کرکئے ہیں کہ انہیں شریعت کے حکم کے مطابق الٹے منہ واپس نہیں ہونا چاہئے تھا۔ حرم شریف کی زیارت کیلئے آئے ہیں تو اسکے آداب کا احترام اور شرعی طور طریقوں کی پابندی کا نظام بھی سیکھ کر آنا چاہئے تھا۔
 

شیئر: