واشنگٹن ..... وائٹ ہاﺅس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے پرزور الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں ریاض سربراہ کانفرنس کے عہد و پیمان نافذ کرنے ہونگے۔ انہیں دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے اتحاد کا تحفظ کرنا پڑیگا۔ وائٹ ہاﺅس نے اعلامیہ جاری کرکے مزید بتایا کہ امریکی صدر نے امیر قطر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے با ت چیت کے دوران اس امر پر زور دیا کہ اتحا دکے تحفظ اور دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ریاض سربراہ کانفرنس کے دوران کئے گئے تمام عہد و پیمان تمام ممالک کو نافذ کرنے ہونگے۔ دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ بند کرنا ہوگی اور انتہا پسندانہ ا فکار کی مزاحمت لازم ہوگی۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے امیر کویت سے ملاقات کے موقع پر شیخ صباح الاحمد الصباح سے کہا تھا کہ وہ قطر کے ساتھ موجودہ بحران حل کرانے کیلئے ثالثی جاری رکھیں۔