Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو میں زلزلے سے مرنیوالے 61ہوگئے

میکسیکو سٹی ..... میکسیکو کے جنوب میں بحرِالکاہل میں آنے والے ملکی تاریخ کے شدید ترین زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد61 ہوگئی۔ میکسیکو میں رات گئے 8.2 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، ہولناک قدرتی آفت سے ہر طرف تباہی پھیل گئی، سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔اوکساکا اور چیاپاس کے علاقوں میں خاصی تباہی ہوئی، حکام کے مطابق اب تک 61 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔چیاپاس میں شہری دفاع کے محکمے نے شہریوں کو آفٹر شاکس کیلئے خبردار کیا ہے۔ 
 

شیئر: